منوج کمار کی 17سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں واپسی
پیر 7 مارچ 2016 12:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار منوج کمار 17 سال بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپسی اختیار کر رہے ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران منوج کمار کا کہنا تھاکہ میں بہت جلد ایک فلم کی ہدایات دینے جارہا ہوں، مجھے امید ہے کہ شائقین کو فلم پسند آئے گی۔
منوج کمار کی فلم کلاسیکل دور کے ہندوستانی ماہر فلکیات آریہ بھٹہ کی زندگی پر مبنی ہے جس کے حوالے سے انہیں نئے چہروں کی تلاش ہے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے وہ کشور نامت کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو انہیں فلم کی کاسٹنگ میں مدد کریں گے۔کشور نامت کپور نے ہریتھیک روشن، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا جیسے اداکاروں کو بھی تربیت دی ہے۔
منوج کمار کے مطابق اس فلم کے اسکرپٹ پر وہ اور ان کی ٹیم گزشتہ 3 سالوں سے کام کر رہی ہے، کیوں کہ یہ کافی مشکل فلم ہے۔واضح رہے کہ منوج کمار نے 1967 میں فلم ’اپکار‘ کے ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا، جبکہ بطور ہدایات کار ان کی آخری فلم 1999 کی’ ’جے ہند‘ ‘تھی۔منوج کمار کو حال ہی میں ہندوستانی سینما کے سرکاری اعلیٰ ترین ایوارڈ ’دادا صاحب پھالکے‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.