سابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 16:25

سابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : سابق وزیر صحت سندھ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے موجودہ رہنما ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انیس قائمخانی نے پریس کانفرنس سے قبل کہا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں ایک سر پرائز ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈاکٹر صغیر احمد کی آمد پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :