گاوی کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات،پنجاب حکومت کی تعریف

حفاظتی ٹیکوں ،ویکسین کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائیگا ،چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل

پیر 7 مارچ 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمیو نائزیشن (گاوی) نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر عملدر آمد ،معمول کی ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات پر خصوصی توجہ دینے پر حکومت پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے -گاوی کے اعلی سطح کے وفد نے انورادھا گپتا کی سربراہی میں چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل اور اعلی حکام سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی -ملاقات میں معمول کی ویکسین او رحفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کا جائزہ لیاگیا -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے کہا کہ آنے والی نسلو ں کو محفوظ بنانے کے لئے گاوی کی طرف سے تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے گا -انہو ں نے کہا کہ معمول کی ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کو مزید موثر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے -محکمہ صحت کی جانب سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی-

متعلقہ عنوان :