ٹھوکر اور مال روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس کی 2ایمبولینس شہریوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گی،طیب حفیظ چیمہ

بدھ 9 مارچ 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کسی بھی ناگہانی صورت میں شہریوں کی مدد،راہنمائی اور انہیں بروقت طبی ا مدادمہیا کرنے کیلئے مال روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر سٹی ٹریفک پولیس کی ایمبولینس ہمہ وقت موجود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل افسران کی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس رکھے جائیں گے تاکہ دوران ڈیوٹی شہریوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولینس دوران ڈیوٹی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ،حادثہ یا ناگہانی حالات میں موقع پر پہنچ کرمدد فراہم کرے گی۔طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ کلیئر دیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ ایریا اورہسپتال کے مین ڈورز کیساتھ پارک کر دیتے ہیں جن سے ایمرجنسی گاڑیوں کی آمد ورفعت اور دیگر گزر نے والی ٹریفک کو دقت پیش آتی ہے لہذا شہری اپنی گاڑیوں کو پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں مت پارک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ٹی او کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تمام ڈی ایس پیز کی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس رکھوائیں تاکہ شہریوں کی مدد اور راہنمائی میں کوئی کوتاہی نہ ہو ۔سی ٹی او نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں کے باہر مناسب ڈیوٹی کا اہتمام کریں اور پٹرولنگ افسران کو تنبیہ کریں کہ وہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہ ہو نے دیں۔

متعلقہ عنوان :