کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سید ذوالفقار شاہ
بدھ 9 مارچ 2016 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء)کے ایم سی کو جاری کردہ 39کروڑ روپیوں کی ماہوار اوزیڈٹی گرانٹ میں سے 25کروڑروپئے ڈی ایم سیز کو ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کی ڈی ایم سیز کی سطح پر تنخواہیں جاری کرنے کے لیے جاری کردیئے ۔کے ایم سی کو پہلے ہی لوکل ٹیکس کی ڈی ایم سیز کو منتقلی سے 9کروڑ 30لاکھ روپئے تنخواہوں میں کمی کا سامنا تھا کہ اس ماہ نہایت عجلت اور جلد بازی میں کے ایم سی کی ماہوار اوزیڈٹی گرانٹ میں سے25کروڑ روپئے ڈی ایم سیز کو جاری کردیئے گئے ۔
جس سے کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی محمد ریحان خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر یونین رہنماء راجہ عاصم ،محمد صفدر ،محمد نذیر ،محمد شہزاد،ارتضٰی علی،حافظ گل رحمٰن بھی موجود تھے۔
وفد نے انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں آگاہ کیا ۔فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی نے انہیں یقین دلایا کہ موجودہ وسائل سے جتنے بھی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی ادا کردی جائیگی ۔سیدذوالفقارشاہ نے تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے تحت کمشنر کراچی کی سربراہی میں اجلاس منعقد نہ کیے جانے سے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بحران پیدا ہوگیا ہے کیونکہ حکومت سندھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا انتظار کیے بغیر ہی ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے محکمے فوری طور پر بغیر کسی ہوم ورک کی تیاری کے ڈی ایم سیز کو ٹرانسفر کررہی ہے حالانکہ مالی سال ختم ہونے میں صرف تین ماہ کا عرصہ باقی ہے ایسا کون سا طوفان آرہاہے کہ بجٹ سے پہلے ہی محکمے ٹرانسفر نہایت عجلت میں کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کی تنخواہوں سے ساڑھے تین کروڑروپئے پروانڈنٹ فنڈ ،پنشن کنٹری بیوشن بھی نہیں کاٹا گیا ۔جس سے ماہوار پنشن کی ادائیگی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے اس ماہ اوزیڈٹی گرانٹ 7تاریخ کے بعد جاری کرکے توہین عدالت کی ہے جسکی وجہ سے تاحال ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں ۔انہوں نے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 9کروڑ 30لاکھ روپئے اور ساڑھے 3کروڑ روپئے ایجوکیشن ،میڈیکل کے ملازمین کی تنخواہوں سے فنڈ ،پنشن کی کٹوتی کرکے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.