سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور انیس قائمخانی نے پریس کانفرنس طلب کر لی ، بڑی شخصیت کی شمولیت کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:57

سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور انیس قائمخانی نے پریس کانفرنس طلب کر لی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : سابق ستی ناظم مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے آج دوپہر تین بجے پریس کانفرنس طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی کے ہمراہ آج دوپہر تین بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں ایک بڑی شخصیات کمال قافلے میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی اہم وکٹ گرنے کا امکان ہے جبکہ اس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال کی جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی یہ تیسری پریس کانفرنس ہے، گذشتہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی رکن ڈاکٹر صغیر نے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :