ما ڈل ایان علی کے پاسپورٹ کی فوری حوالگی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
عدالت سے سپیشل جج کسٹمزرانا آفتاب احمد خان کی فوری برطرفی کی استدعا
جمعرات 10 مارچ 2016 13:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) کرنسی سمگلنگ کی نامزد ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی فوری حوالگی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت سے سپیشل جج کسٹمزرانا آفتاب احمد خان کی فوری برطرفی کی استدعا کی گئی ہے مذکورہ جج نے نومبر کے اواخر میں ملزمہ کے حق راہداری کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا پاسپورٹ اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت سے کہا گیا کہ مذکورہ حکم ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد دیا گیا۔ آرٹیکل 15 کے تحت حق راہداری کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ دس ماہ کی بچی کو آخری سانسوں کے دوران ہسپتال کا راستہ نہیں ملتا اور 5 لاکھ ڈالر سمگل کرنے والی ملزمہ کو دبئی کی راہ سمجھائی جاتی ہے۔ صحافی شاہد اورکزئی نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی عدالت ضمانت کے باوجود کسی ملزم کا حق راہداری تسلیم کر سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.