لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت کی حیثیت سے متحدہ قومی موومنٹ کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے دائر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جمعرات 10 مارچ 2016 14:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما علی جاوید ڈوگر ایڈووکیٹ نے لائل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کیخلاف چارج شیٹ ہے اور ثابت ہو گیا کہ ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کہہ چکے ہیں کہ الطاف حسین را کے ایجنٹ ہیں۔(جاری ہے)
پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 15 کے تحت ریاست مخالف سیاسی جماعت کی رجسٹریشن نہیں ہو سکتی اس لیے قانون کے مطابق وفاقی حکومت کو ریاست مخالف سیاسی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوانے کا اختیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی قانون کے مطابق ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کر سکتاہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے ۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے سبنگل بنچ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.