ملکی سرحدوں کی حفاظت ، خیبر پختوا اور فاٹا میں امن کے قیام کے سلسلے میں ایف سی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ،منشیات کی پیداوار اور روک تھام کے سلسلے میں کئی اہم کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں، منشیات کے کاروبارکی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں
وزیرداخلہ چوہدری نثارکی نئے آئی جی ایف سی اور ڈی جی اے این ایف خیبر پختونخوا سے ملاقاتوں میں گفتگو
جمعرات 10 مارچ 2016 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت و دفاع اور خیبر پختواہ اور فاٹا میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں فرنٹیئر کور کی کاوشیں اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور پوری قوم اسے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،منشیات کی پیداوار اور روک تھام کے سلسلے میں ملک کو گذشتہ چندسالوں میں اہم کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں، منشیات کے استعمال اور کاروبارکی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔
وہ جمعرات کو یہاں نئے تعینات ہونے والے آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ میجر جنرل شاہین مظہر محمود (ہلالِ امتیاز ملٹری) اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس دوران امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران کی قیادت میں انکے ادارے مزید متحرک اور فعال ہوں گے۔ وزیرِداخلہ نے کہاکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت و دفاع اور خیبر پختواہ اور فاٹا میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں فرنٹیئر کور کی کاوشیں اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور پوری قوم اسے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر کورکے بہادر جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیشہ ملک اور قوم کا جھنڈا سربلندرکھا ہے. وزیرِداخلہ نے کہاکہ منشیات کی پیداوار اور روک تھام کے سلسلے میں ملک کو گذشتہ چندسالوں میں اہم کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں جو کہ اے این ایف کے افسروں اور جوانوں کی شب و روز محنت کانتیجہ ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نیڈی جی اے این ایف کو ہدایت کی کہ منشیات کے استعمال اور کاروبار سے جہاں آئندہ نسلوں کے مستقبل اور ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں وہاں یہ ملکی شناخت اور وقار کوبھی متاثر کرتی ہے لہذا اسکی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔ پچھلے دو سالوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اے این ایف کا کردار پورے خطے کیلئے قابلِ تقلید ہے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.