ثبوت دیں شریف خاندا ن کی کس کمپنی کی مالیت 200روپے ہے ،مناظرے کیلئے تیار ،عمران خان بھی تیار ہو جائیں‘ ترجمان شریف فیملی
وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ،عمران خان کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے ‘ پی ٹی آئی کے سربراہ کے خطاب پر رد عمل
جمعرات 10 مارچ 2016 22:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) شریف فیملی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان ثبوت دیں شریف خاندا ن کی کس کمپنی کی مالیت 200روپے ہے ،مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران خان بھی تیار ہو جائیں۔
(جاری ہے)
شریف فیملی کے ترجمان نے عمران خان کی طرف سے گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابی جلسے میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اگر اتنے ہی سچے ہیں تو حسین نواز کا چیلنج قبول کریں ،ہم مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران بھی تیار ہو جائیں ۔
عمران خان ثبوت دیں شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200ارب روپے ہے اورثبوت نہ دینے کی صورت میں یہ عمران خان کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہو گی ۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف عمران خان کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.