کوئٹہ، بلوچستان فارسٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ، سینئر آفیسر محمد لطیف کیساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویے کی مذمت

جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) بلوچستان فارسٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ جنگلات کوئٹہ کے سینئر آفیسر محمد لطیف کیساتھ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی قائد آباد تھانے کے ہتک آمیز رویہ ‘ ذہنی ٹارچر اور تین گھنٹے تک بلاجواز حبس بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کی گئی بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان ‘ ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس بلوچستان پرزور اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ پولیس افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی سینئر اور شریف شہری کیساتھ اس طرح کا ناروا سلوک نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :