ایشیائی ممالک متحد ہو کر مسائل کے حل کیلئے کام کریں،مسئلہ فلسطین پرمغرب کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے ،فلسطینیوں پر بے انتہا مظالم کے باوجود مغربی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،جمہوری نظام کاتحفظ اور ایشیاء کو ترقی یافتہ خطہ بنانا ہمار ی ذمہ داری ہے
چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا انسانی سمگلنگ سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب ایشیائی عوام کو درپیش مسائل پر بحث کرکے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے ان سے چھٹکارا پایا جائے، مشاہد حسین
ہفتہ 12 مارچ 2016 18:36
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے ،ایشیائی ممالک کو متحد ہو کر مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا، مغرب کافلسطین کے مسئلے پر دوہرا معیار سب کے سامنے ہے ۔فلسطینیوں پر اتنے مظالم کے باوجود مغربی دنیا کا چپ رہنا ایک سوالیہ نشان ہے، مغرب نے ہمیشہ ایشیائی ممالک کا استحصال کیااور اب وقت آگیا ہے کہ ایشیائی ممالک متحد ہو کر عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کریں، ہماری ذمہ داری ہے کہ جمہوری نظام کی حفاظت کریں اور ایشیاء کو ایک ترقی یافتہ بر اعظم بنائیں۔
ہفتہ کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں منعقدہ انسانی سمگلنگ سے متعلق ایک بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے اور ایشیائی ممالک کو متحد ہو کر مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مغرب کافلسطین کے مسئلے پر دوہرا معیار سب کے سامنے ہے ۔
فلسطینیوں پر اتنے مظالم کے باوجود مغربی دنیا کا چپ رہنا ایک سوالیہ نشان ہے ۔یاد رہے کہ اس بین الاقوامی ورکشاپ کا اہتمام ایشیائی پولیٹیکل پارٹیز کی بین الاقوامی کانفرنس نے پاکستان کی چار سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ق)اور پی ٹی آئی شامل ہیں کے ساتھ ملکر کیا ہے جو کہ تین دن جاری رہے گی۔ چیئرمین سینٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مغرب نے ہمیشہ ایشیائی ممالک کا استحصال کیااور اب وقت آگیا ہے کہ ایشیائی ممالک متحد ہو کر عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے اس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ سینٹ نے حال ہی میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے قانون سازی کی ہے اور قوانین میں سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے ایشیاء میں حکومتوں کو ڈی سٹیبلائز کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جمہوری نظام کی حفاظت کریں اور ایشیاء کو ایک ترقی یافتہ بر اعظم بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاء کی خوشحالی عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔کانفرنس سے آئی کیپ کے خصوصی ریپٹوئر اور قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اور یہ کانفرنس اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام کے مسائل سیاسی جماعتوں کی ترجیحات میں شامل ہیں ایشیائی ممالک کو آج موسمی تغیرات ،غربت ،انسانی سمگلنگ اور اس طرح کے بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔آئی کیپ ایک اہم فورم کی حیثیت سے ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ایشیاء کی عوام کے مسائل پر بحث کی جائے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے ان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔انہوں نے اس موقع پر ایوان بالا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ایوان بالا جمہوریت کو مضبوط کرنے اور جمہوری رویوں کوفروغ دینے کے لیے اہم کردار اد ا کررہا ہے ۔انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب سینٹ نے بھی قانون سازی کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قوانین میں مزید ترامیم کرکے بچوں کی سمگلنگ کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور سخت سزائیں تجویز کی ہیں ۔کانفرنس میں وائس چیئر پرسن ویمن ونگ آئی کیپ اورسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی سربراہ سینیٹر نزہت صادق ،سینیٹر ثمینہ عابد ،فرحت اﷲ بابرکے علاوہ اراکین پارلیمنٹ اور آئی کیپ کے 15رکن ممالک کی 19سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور آبزروز نے بھی شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.