پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غازی میڈیکل کالج اور ساہیوال میڈیکل کالج کو Recognised کر لیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میڈیکل کالج کو Recognised کر لیا ہے -دونوں میڈیکل کالجوں کے غیر رجسٹرڈ طلبا و طالبات بھی رجسٹرڈ ہو گئے -پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اسلام آباد میں آج 142واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑ ی ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، ڈاکٹر عامر بندیشہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی - سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہاکہ دونوں میڈیکل کالجوں کے طلبا کے لئے آج یادگاری دن ہے - میڈیکل کالجوں کے غیر رجسٹرڈ طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ ہوگیا-

متعلقہ عنوان :