وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کوریا کے سفیر سانگ جانگ ہوان کی ملاقات
تعلیم،سکل ڈویلپمنٹ،صحت،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
ہفتہ 12 مارچ 2016 20:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کوریا کے سفیر سانگ جانگ ہوان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،تعلیم،سکل ڈویلپمنٹ،صحت،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوااورکوریا نے صحت،سکل ڈویلپمنٹ، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے شعبوں میں پنجاب حکومت سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کوریا کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور کوریا معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ملکو ں کے مابین تجارتی و معاشی روابط میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے شعبوں میں کوریا کی جانب سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے فروغ کیلئے کوریا کی تکنیکی معاونت سے فائدہ اٹھائیں گے۔کورین سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔پنجاب حکومت کیساتھ صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور ایس ایم ایز کے شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.