جماعت اسلامی نے این اے101میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا
ہفتہ 12 مارچ 2016 22:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی نے این اے101میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا ۔ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حامدناصر چٹھہ نے منصورہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر عبید اﷲ گوہر،مشتاق بٹ،انور گوندل،وسیم اولکھ،فاروق چوہان اور دیگر بھی موجود تھے۔
میاں مقصود احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ضلع گوجرانوالہ اور تحصیل وزیر آباد کے نظم سے مشاورت کے بعد این اے101میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔انشااﷲ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھرپورحمایت کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں کاشکار کردیا ہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔
ان حالات میں جماعت اسلامی نے این اے101میں تحریک انصاف کی حمایت اور تعاون کااصولی فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحامدناصر چٹھہ نے کہاکہ میں این اے101میں جماعت اسلامی کی حمایت پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ بھی مل کر اکھٹے چلیں گے اور انشااﷲ جماعت اسلامی کے تعاون سے این اے101میں ہماری جیت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.