پاکستان نے اقتصادی راہدری منصوبے کی حفاظت کیلئے چینی فوج کی خدمات حاصل کرلیں،بھارتی میڈیا کادعویٰ
راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی یا پی اہل اے کو تعینات کیا جائے گا ،این ڈی ٹی وی کی رپورٹ حالیہ پیش رفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں،ممکنہ طور پر پاکستان میں تعینات ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد بارے ٹھیک سے اندازہ نہیں ہے،بھارتی سرکاری عہدیدار
ہفتہ 12 مارچ 2016 22:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی راہدری منصوبے کی حفاظت کیلئے چینی فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں،اس سلسلے میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی یا پی اہل اے کو تعینات کیا جائے گا ۔ہفتہ کو بھارتی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اقتصادی راہدری منصوبے کی حفاظت کیلئے چینی فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی یا پی اہل اے کو تعینات کیا جائے گا ،چینی افواج کی پاکستان میں موجودگی بھارت کیلئے باعث تشویش ہے ۔نئی دہلی نے اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چین افواج کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے نئی دہلی کو بتایا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے تین آزاد انفینٹری بریگیڈ اور دو اضافی آرٹلری رجمنٹوں کو تعینات کیا ہے ۔
ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم اس پیش رفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ممکنہ طور پر پاکستان میں تعینات ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ٹھیک سے اندازہ نہیں ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان سے شروع ہو کر مکران کوسٹ کے ساتھ چلتا ہوا شمالی علاقے کو لاہور اور اسلام آباد سے ملاتا ہوا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے گزرتا ہے اور پھر قراقرم ہائی وے سے ہوتا ہوا چین کے سنکیانگ صوبے میں کاشغر میں جاکر ختم ہوتا ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ دسمبر 2016 تک فعال ہونے کا امکا ن ہے ا ور یہ مکمل طور پر تین سالوں میں تیار ہونے کی امید ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.