سلمان خان کی صلح کی کوششیں ناکام‘ملائکہ کا ارباز سے طلاق لینے کا فیصلہ
ملائکہ نے اختلافات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اختلافات نے شدت اختیارکرلی
اتوار 13 مارچ 2016 11:15
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئی ہیں جس کے بعد اب ان کی بھابی نے باقاعدہ طلاق لینے کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان اور بھابھی ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلافات کو دور کرانے کے لیے سرگرم تھے جس کے لیے انہوں نے بھابھی سے ملاقات کرکے تمام گلے شکوے دور کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اداکارہ کی جانب سے اختلافات ختم کرنے کی امید دلائی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر ارباز اور ملائکہ کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور بھابھی ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان صلح کروانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئی ہیں اور ان کی بھابھی ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ طلاق کے لیے آئندہ چند روز میں باقاعدہ عدالت سے رجوع کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا نے اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلافات کی وجہ ارجن کپور کی اداکارہ سے بڑھتی ہوئی قربتیں کو قرار دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.