ترک پولیس کو’جنت کی متلاشی‘ داعشی دوشیزہ کی تلاش
داعش سے تعلق رکھنے والی روسینژ اد لڑکی استنبول آمد کے بعد روپوش
اتوار 13 مارچ 2016 13:13
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) تر ک پولیس نے روس سے تعلق رکھنے والی مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ داعش میں شامل ایک روسینژ اد لڑکی کی تلاش شروع کر دی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کسی اہم ہدف کی تلاش میں ہے جہاں وہ خود کش حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔روس کے شہر داغستان سے تعلق رکھنے والی ”کریسٹینا تیخونوفا“ نامی دوشیزہ کی عمر ابھی اٹھارہ سال بھی نہیں پائی کہ وہ داعش میں شمولیت کے لیے ترکی پہنچ چکی ہے۔
اس کے اقارب اور دوست احباب کا کہنا ہے کہ کریسٹینا ’جنت‘ کی متلاشی ہے اور وہ خود کش بمبار بننے کے لیے داعش میں شامل ہونا چاہتی ہے۔ترکی سے شائع ہونے والے اخبار کے مطابق پولیس اس نوخیز لڑکی کی تلاش میں ہے جو روس کے شہر داغستان سے ترکی کے استنبول تک سفر کے بعد غائب ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ داعش میں شمولیت کی غرض سے آنے والی لڑکی خود کش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
اس لیے اس کا گرفتار کیا جانا ضروری ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق داعشی لڑکی روس کے داغستان سے ماسکو پہنچی اور وہاں سے استنبول پہنچنے کے بعد غائب ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ جب سے ترکی داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بنا ہے اس کے بعد داعش ترکی میں متعدد خود کش حملے کرچکی ہے۔ 12 جنوری کو سیاحتی مقام سلطان احمد میں داعش نے خود کش بم حملوں میں دسیوں افراد کی جان لے لی تھی۔ ترک حکام کے مطابق خودکش بمبار شامی پناہ گزین کی بھیس میں ترکی میں داخل ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.