محکمہ صحت کی انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم (کل )سے شروع ہوگی
مہم کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ ،انتظامات مکمل
اتوار 13 مارچ 2016 13:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی محکمہ صحت کی انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم کل ( سوموار )سے شروع ہوگی جبکہ مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پو لیس اور دیگر ذمہ داروں نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آج سوموار سے شرو ع ہونیوالی مہم 16مارچ تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائیں گی جبکہ اس سلسلہ میں ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز، ہوائی اڈوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق قومی مہم کے دوران پنجاب کی 3550یونین کونسلوں میں ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اورتمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور پولیس حکام کو پولیو کے خلاف قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.