ایم کیوایم کے سابق صوبائی وزیررضا ہارون نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے کراچی پہنچ گئے
پیر 14 مارچ 2016 14:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیررضا ہارون نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ابھی مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ‘کوئی بات ہوگی تو میڈیا کو آگاہ کروں گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رضا ہارون بھی ایم کیو ایم کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو کافی عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں ۔
رضا ہارون کا شمار ایم کیوا یم کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیا جاتاہے ، انہوں نے 1987 میں ایم کیو ایم سے وابستہ ہوئے ، وہ رابطہ کمیٹی میں شامل رہے۔کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد وہ 1994 میں لندن چلے گئے اور پھر 2007 میں واپس آئے ‘ 2008 میں عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیت کر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بنے ۔(جاری ہے)
مختلف معاملات پر پارٹی ردعمل اور ایم کیو ایم کا موقف دینے کیلئے رضا ہارون رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنسز میں پیش پیش رہے ۔
مئی 2013 میں نائن زیر و اجتماع کے دوران متحدہ کے قائد جن رہنماؤں پر برہم ہوئے ان میں رضا ہارون میں بھی شامل تھے۔اس واقعہ کے بعد رضا ہارون کچھ عرصے منظر عام سے دور رہنے کے بعد غائب رہنے کے بعد پھر سامنے آئے تاہم تھوڑے ہی عرصے میں وہ دوبارہ منظر عام سے ہٹ گئے اور ان کی ایم کیو ایم سے ناراضی کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں ۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.