صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
پیر 14 مارچ 2016 15:07
پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ تین روز کے دوران وقفوں کے ساتھ جاری بارش کے باعث مکانات گرنے کے نتیجے میں مردان اور بنوں میں 2،2 جبکہ ٹانک اور ملاکنڈ ایجنسی میں ایک، ایک شخص جاں بحق جبکہ مردان میں 7،ٹانک میں4اور پشاور اور دیر لوئر میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مکانات کو بھی نقصان پہنچایا جن میں 15 ایبٹ آباد میں ، پشاور4، مردان 7 اور بنوں‘ صوابی ‘ ٹانک ‘ ملاکنڈ اور دیر اپر میں ایک ایک مکان شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے جن میں پی ڈی ایم اے حکام متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.