سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:54
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، پرویز مشرف کوکمر میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔پرویز مشرف کے علاج کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو بھی اسپتال طلب کیا گیا، مشرف کو اچانک ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں کلفٹن میں ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا۔
جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا، پرویز مشرف گزشتہ چند روز سے علیل تھے، جبکہ مختلف موقعوں پر ہسپتال بھی آچکے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے۔ صحت یابی کے لیے فوری فیوڑن سرجری کی ضرورت ہے جس کی سہولت پاکستان میں دسیتاب نہیں ہے۔ پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں سےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست دائر بھی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو اس کی سماعت کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.