سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:57
اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان کی درخواست پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے،اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی حکام کا اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔
(جاری ہے)
سارک ممالک کا اجلاس 17 مارچ کو نیپال کے شہر پوکھارا میں ہو گا، جس کی تیاریوں کیلئے دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا کی سربراہی میں ابتدائی وفد نیپال پہنچ گیا ہے،سارک ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کا اجلاس 16 مارچ کو ہو گا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہو گی۔
جہاں سرتاج عزیزسارک سربراہی کانفرنس کا دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کریں گے،پاکستان نے نومبر میں سارک سربراہی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے نومبرکے ہرعشرے میں ایک تاریخ تجویزکی ہے۔سارک وزرائے خارجہ پاکستان کی تجویزکردہ تاریخوں میں سے ایک کا انتخاب کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دعوت ناموں پردستخط کر دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.