پاکستان اور سعودیہ عرب کو دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے ، وزیراعظم اور آرمی چیف کے حالیہ دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا ، یہ پورے خطے کے مفاد میں ہے
مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال چوہدری ، سابق سفیر بی اے ملک اور دیگر کا وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب پرردعمل کااظہار
پیر 14 مارچ 2016 18:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) سیاسی رہنماؤں ،سابق سفراء اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کو دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گاجو پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے حالیہ دورہ سعودی عرب پرردعمل کااظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کا مشترکہ دورہ ، عسکری اور سیاسی قیادت کے ایک صفحہ پر ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ سعودی عرب پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
سابق سفیر بی اے ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے۔ دہشتگردوں سے پوری دنیا کو برائے راست خطرہ ہے ایسے وقت میں تمام ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کیلئے یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان کے سعودیہ عرب اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ پورے خطے میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔ سابق سفیر فوزیہ نسرین نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔مشرق وسطی میں داعش بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے جسکی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ مشرق وسطی سے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی اور اس سے ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب نے مسلم امہ کے اتحاد میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ دہشت گردوں کے لیے واضع پیغام ہے ہم دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں ۔ بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر خرم نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مشرق وسطی ایک اہم خطہ ہے اور داعش کے دہشتگرد یہاں دہشت گردی کر رہے ہیں۔جن کی وجہ سے پورے خطے کو سلامتی کو چیلنج کا سامنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.