افغانستان ، بارودی سرنگ کے دھماکے اور فضائی کاروائی میں داعش کے 18 جنگجو ہلاک، 21 زخمی
افغان انٹیلی جنس نے جلال آبادمیں طالبان کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا، 7 جنگجو گرفتار، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس افسر کو قتل کردیا
پیر 14 مارچ 2016 19:48
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں داعش کے 18 جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی نے جلال آبادمیں طالبان کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،دوسری جانب قندھار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرے خاتون پولیس افسر کو قتل کردیا۔
پیر کو فغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں بارودی سرنگ نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوجانے سے داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ ضلع آچن میں پیش آیا جہاں داعش کے جنگجو ایک بازار کے قریب بارودی سرنگ نصب کررہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
دھماکے کے نتیجے میں شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اسی صوبے میں افغان سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں داعش کے 6جنگجو ہلاک ہوگئے ۔مشرقی پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ فضائی حملے میں داعش 6 جنگجو مارے گئے ہیں۔ادھر افغان انٹیلی جنس نے جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا۔این ڈی ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔دوسری جانب جنوبی صوبہ قندھار میں نامعلوم مسلح افراسد نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس افسر کو قتل کردیا۔مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس افسر صوبائی پاسپورٹ آفس میں کام کرتی تھی۔سرکاری عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شر ط پر بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.