میاں محمودالرشید بھارت کا سات روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
پیر 14 مارچ 2016 22:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید بھارت کا سات روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، وہ زراعت اور پانی کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت گئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے عالمی فارم پر پاکستان میں زراعت اور پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔
وطن واپسی پر پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو سرکریک اور کشمیر کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی جامع مذاکرات اورسندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا ہوگی کیونکہ سندھ طاس معاہدہ کی شقوں میں بہت سی خامیاں ہیں اس میں گلیشئر کے پانی کا ذکر نہیں، ماحولیاتی مسائل بھی سامنے ہیں۔(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھارت کے ڈیم بنانے سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا انہیں پاکستان کی جغرافیائی حالت کو ضرور دیکھ لینا چاہئے کیونکہ پاکستان کے دو دریاء بھارت سے ہوکر پاکستان آتے ہیں اور ان کے پانی رک جانے کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی خشک شالی اور قحط میں گم ہو جائیگی۔
میاں محمودالرشید نے مزیدکہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جسکی زیادہ تر آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے، پاکستان کو زراعت کیلئے ہر سال لاکھوں ایکڑ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر پاکستانی دریاؤں کا پانی رکتا ہے تو زراعت کا یہ علاقہ صحرا بنتے دیر نہیں لگائے گا، اسی طرح پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ڈ جہاں پانی پہلے ہی موجود نہیں وہاں قحظ پڑ جائیگا دوسری طرف پاکستانی صنعت بھی زیادہ تر زرعی مصنوعات پر چلتی ہے اور اگر زراعت ہی بنجر پن کا شکار ہو جائیگی تو صنعتیں کیسے چلی گئیں، پاکستانی صنعت پہلے ہی زوال پذیر ہے مزید زوال کا شکار ہو جائیگی لوگوں کو نہ تو روزگار ملے گا اور نہ ہی پینے کا پانی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.