امریکا‘سعودی تعلقات میں تناﺅ:شہزادہ ترکی الفیصل کا صدراوبامہ کے بیان پر شدیدردعمل
امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر حمایت سے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 00:07
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر براک اوباما اوباما کے بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی ہوتے ہوئے مشرق وسطی میں تنازعات کو ہوا دیتا رہا ہے۔امریکہ اور سعودی عرب کافی پرانے اتحادی ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر حمایت سے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
سعودی اخبار میں شائع ہونے والے پرنس ترکی الفیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ ہم پر شام، یمن اور عراق میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا الزام لگا رہے ہیں، آپ نے ہم سے ایران کے ساتھ اپنی دنیا بانٹنے کے لیے کہہ کر ہمارے زخم تازہ کر دیے ہیں، ایران جسے آپ خود دہشت گردی کا حامی ملک کہتے ہیں۔(جاری ہے)
پرنس ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ کیا امریکہ اپنی 80 سالہ دوستی کو چھوڑ کر ایسی ایرانی قیادت کی جانب بڑھ رہا ہے جو ہمیشہ سے امریکہ کو سب سے بڑا دشمن کہتی آئی ہے اور مسلم اور عرب دنیا میں فرقہ وارانہ ملیشیاو¿ں کی مسلسل مالی مدد کے ساتھ ساتھ انھیں اسلحہ فراہم کرتی رہی ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے دی ایٹلانٹک جریدے کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی خارجہ پالیسی سے مفت میں فائدے اٹھاتا رہا ہے۔براک اوباما نے سعودی عرب پر مذہبی عدم برداشت بڑھانے اور ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے انکار کرنے پر تنقید بھی کی ہے۔امریکی صدر کے اس بیان پر پرنس ترکی الفیصل نے کہا کہ نہیں مسٹر اوباما ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں۔ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ امریکیوں کو اپنا اتحادی سمجھیں گے کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں۔براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی سے شام، عراق اور یمن میں پراکسی وار کو بڑھاوا ملا ہے۔ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ ساتھ ایرانیوں کو بھی یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ قیام امن کے لیے کوئی موثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.