ورلڈ کپ ٹی 20 سپر 10 میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی
منگل 15 مارچ 2016 10:52
کولکتہ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گی، ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے کولکتہ پہنچ چکی ہے اور کھلاڑی ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، قومی ٹیم گروپ ٹو میں شامل ہے اور اپنا پہلا گروپ میچ 16 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ کا سب بڑا مقابلہ 19 مارچ کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں ہی ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.