جرمنی کے شہر برلن میںکار بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک
سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 15:34
جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : جرمنی کے شہر برلن میں کار بم دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار کا ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ برلن پولیس کے نائب صدر کے ترجمان نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکہ شارلوٹنبرگ کے مغربی ضلع میں صبح 8 بجے کے قریب سنا گیا انہوں نے کہا دھماکے کی آواز سنتے ہی شہر بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
نائب صدر محکمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں معلوم کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کار کے اندر موجود تھا یا کار کے کسی بیرونی حصے پر نصب کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تفتیشی حکام دھماکے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ابتدائی طور پر کار سے متعلق بھی کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر اس دھماکے کی جگہ کی شئیر کی گئی ویڈیو میں ایک سلور رنگ کی گاڑی کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے جس کی کھڑکیوں کے شیشے سمیت گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے کو پہنچنے والے نقصان کو بآسانی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.