پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد
وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت
منگل 15 مارچ 2016 16:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد سلنڈر دھماکے اور دہشت گردی کے خدشہ کی وجہ سے وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
(جاری ہے)
بیوروکریسی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گھروں اور دفاتر میں پارکنگ سے قبل سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا جائے اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ نے صوبائی اداروں کے سربراہان، کمشنرز، ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وی وی آئی پیز اور وی آئی پیزکی موومنٹ کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے کے ایشو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں، وی وی آئی پی ڈیوٹی کے علاوہ انتہائی ہنگامی حالات میں اگر سی این جی گاڑی کے استعمال کی ضرورت پیش آئے تو ان گاڑیوں کواستعمال سے قبل اسپیشل برانچ کے عملہ سے چیک کرایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.