خیبرپختونخوا ٹورازم پالیسی سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ،عمران خان
بدھ 16 مارچ 2016 16:49
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پالیسی سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا خیبرپختونخوا کے سیاحتی مراکز پر ٹینٹ ولیجز اور ٹورسٹ ریزارٹ قائم کر کے سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں گے ۔نواز شریف نے درخت لگا کر ہماری نقل کی جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ بدھ کے روز ایبٹ آباد کے علاقے چھانگلہ گلی میں ٹورازم پالیسی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ٹورازم پالیسی پر عمل ہو گیا تو سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ۔
خیبرپختونخوا میں آثار قدیمہ کو محفوظ کریں گے اور نیشنل پارک میں موجود وائلڈ لائف کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔(جاری ہے)
کے پی کے کے مختلف مقامات پر نیشنل پارک بنائیں گے جس سے سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو مزید روزگار ملے گا ۔ سیاح کے لئے خیبرپختونخوا میں چھوٹے چھوٹے ٹینٹ ولیجز قائم کریں گے ۔ مختلف راستوں میں چھوٹے چھوٹے ٹوریسٹ ریزواٹ قائم کریں گے حکومت کا کام سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لئے خیبرپختونخوا سے زیادہ کسی کے پاس بھی ورائٹی نہیں ہیں کے پی کے میں دریا بہت صاف اور سڑکیں کشادہ اور پختہ ہیں ۔عمران کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے مقامی لوگ درخت اگا رہے ہیں اور اس کی حفاظت کے پی کے کی حکومت کریں گی ۔ امید کرتا ہوں کہ اب محکمہ جنگلات کے اہلکار کاغذوں سے نکل کر زمین پر بھی درخت لگائیں گے ۔ عمران خان نے نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی جب نواز شریف نے درخت لگانے میں ہماری نقل کی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر ملک پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنی ہو گی قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو رہا ہے اگر قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بن جائیں تو بہت تبدیلی آ سکتی ہے ۔ عمران خان نے پشاور میں بم دھماکہ کی مذمت کی مرنے والے کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور پشاور اور اطراف کے پرانے علاقوں کو بھی محفوظ کرنے کا ارادہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.