ماہی پروری کے18افسران جدید تربیت کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئے
یہ افسران کیج کلچر اور انٹینسو کلچر ٹیکنیک کے ذریعے مچھلیاں پالنے کے ماڈرن طریقوں کی تربیت حاصل کریں گے دوران تربیت جنوب مشرقی ایشیا کے تھائی لینڈ میں واقع سب سے بڑے پراسیسنگ یونٹ کا بھی دورہ کریں گے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایکوا کلچر کے شعبہ میں بلیو ریوولوشن لانے کے حوالے سے افسران کو بیرون ملک تربیت دلوائی جا رہی ہے
بدھ 16 مارچ 2016 17:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وزیراعلی پنجاب کے جنوبی پنجاب کو ترقی دینے کے وژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری نے کھارے اور نمکین پانیوں میں مچھلیاں پالنے کے جدید طریقے انٹینسو کلچر(Intensive Culture) کے حوالے سے جدید ممالک میں رائج طریقوں سے آگاہی کے لئے ماہی پروری کی تربیت کے حصول کے لئے 18 افسران کو تھائی لینڈ بھجوا دیا ہے۔
یہ افسران پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیموں میں کیج کلچر (Cage Culture) ٹیکنیک کے ذریعے مچھلیاں پالنے کے ماڈرن طریقوں بارے بھی تربیت حا صل کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے ا ٓنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران معروف ادارے ایشیئن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پانچ ہفتے تک تربیت حاصل کرنے کے بعد جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں موجود سرکاری و پرائیویٹ فش فارموں میں حاصل کردہ تربیت کو عملی استعمال میں لائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.