سٹیزن آرکائیو آف پاکستان کے تحت پاکستان کے پہلے لیونگ ہسٹری میوزیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد
ئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کیلئے منافع اور تحفظ دو اہم مسئلے ہیں جبکہ تاریخی تحفظ سرمایہ کاروں کے ان دونوں ہی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، سعد ارشد
بدھ 16 مارچ 2016 17:30
اسلام آباد ا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سٹیزن آرکائیو آف پاکستان(سی اے پی) کے تحت پاکستان کے پہلے لیونگ ہسٹری میوزیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لامودی پاکستان نے بھی بطور تعاون شرکت کی۔ابتدائی وقتوں میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور تاریخی تحفظ کے درمیان باہمی ربط مشکلات کا شکار ہی تھی ،تاہم اب ان دونوں شعبوں کے درمیان دلچسپی مرتکز ہورہی ہے اور خاص کر پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں یہ رجحان دیکھا جاسکتا ہے۔
لامودی کی تازہ ریسرچ کے مطابق پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کار دونوں کی دلچسپی پائیدار کمیونٹیز اور پراپرٹیز میں بڑھتی جارہی ہے ،تاریخی انسٹی ٹیوشنز کے تحفظ نے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کی اقدار میں اضافہ کیا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو بھی مزید آگے بڑھایا ہے۔(جاری ہے)
لامودی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد کے مطابق رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کیلئے منافع اور تحفظ دو اہم مسئلے ہیں جبکہ تاریخی تحفظ سرمایہ کاروں کے ان دونوں ہی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اس ضمن میں تاریخی تحفظ میں توسیع کے نتیجے میں پراپرٹیز کی طلب میں اضافہ ہوگا اور یہ امر تمام لوگوں بشمول ایجنٹس اور ڈیولپرز سب کیلئے بہتر ہے۔
نیو یارک سٹی لینڈ مارک پریزرویشن کمیشن اور یو ایس ایڈوائزری کونسل آن ہسٹورک پریزرویشن نے بھی مقامی کمیونٹیز اور معیشت کی ترقی کیلئے تاریخی تحفظ کی اقدار کا اعتراف کیا ہے ۔پاکستان کے بعض حصوں میں انفرا اسٹریکچر ترقی کیلئے تاریخی تحفظ کو آگے رکھے جارہا ہے اور یہی کچھ اورنج لائن میٹرو بمقابلہ نصرت خان اسٹوڈیو کے کیس میں بھی دیکھا جارہا ہے مگر سٹیزن آرکائیو آف پاکستان کی مدد سے یہ معاملات تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سٹیزن آرکائیو آف پاکستان کی کاوشوں سے ہم اپنی کمیونٹیز رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافے کو ممکن بنارہے ہیں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.