جی ایس پی پلس کا متوقع فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا، توانائی کا بحران اور امن و اما ن کی صورتحال پر قابو اور ماحولیات کو بہتر کرنے سے ہی پیداوار میں اضافہ اور لاگت میں کمی آئے گی اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔ عبدالروٴف عالم
بدھ 16 مارچ 2016 21:36
کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالروٴف عالم نے جی ایس پی پلس سے پورا فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 2014ء میں پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس والے درجے سے یورپین ممالک کو پاکستان کی برآمدات سالانہ 2 بلین ڈالر تک اضافے کی توقع تھی اور اس وقت یورپین ممالک کا رویہ بھی حوصلہ افزاء تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2014-15ء میں یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6.84 بلین ڈالر رہی جو کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے قبل 2012-13ء میں 5.67 بلین ڈالر تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تجارتی اعدادو شمار کے مطابق جی ایس پی پلس کا متوقع اور بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی اصل وجہ ملک کے اندرونی مسائل بشمول توانائی کا بحران اور امن و امان کی صورتحال ہے جن کی وجہ سے مقامی صنعت کار ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے مناسب قیمت پر اشیاء کی پیداوار نہیں فراہم کر سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.