و زیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی ملاقات
بلوچستان میں بجلی سے متعلق امور، عوام کو درپیش مسائل ک، واپڈا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
بدھ 16 مارچ 2016 22:00
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران بلوچستان میں بجلی سے متعلق امور اور اس حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ واپڈا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے صوبے میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام بالخصوص زمینداروں کو بے پنا ہ مشکلات کا سامنا ہے اور ہمارا شعبہ زراعت بری طرح متاثر ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ مفادات کے کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جس پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کی اور اسے کونسل کی دستاویز کا حصہ بھی بنایا گیا ، چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ ان کے دورہ بلوچستان کا مقصد صوبے کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ لوڈشیڈنگ سمیت صوبے کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.