ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن گئے تو دنیا کو درپیش10 بڑے خطرات میں سے ایک ہو گا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:54
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) ایک تحقیق کے مطابق اگر امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔ اکونومسٹ انٹیلی جنس یونٹ ( ای آئی یو) کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی میں ٹرمپ کی صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بیچینی اور امریکہ میں سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے امید نہیں ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو شکست دے پائیں گے جو اس کے خیال میں ڈیموکریٹس کی متوقع امیدوار ہیں۔ای آئی یو کی جانب سے خطرات کی درجہ بندی ایک سے 25 پوائنٹس کے سکیل پر کی گئی ہے۔
چینی معیشت کا زوال 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ یوکرین اور شام میں روس کی مداخلت کے نتیجے میں نئی سرد جنگ کا آغاز 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ای آئی یو کی جانب سے اس رپورٹ سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کے بارے میں بہت کم بات کی ہے اور ان کی پالیسیاں بہت تیزی سے تبدیل بھی ہوتی رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.