کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ‘ بد نام دہشتگردمار اگیا
جمعرات 17 مارچ 2016 13:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ کراچی کے علاقوں ملیراورغریب آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت بدنام دہشت گردکامران گجرکے نام سے ہوئی ہے ۔ کامران گجر پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت قتل کی 40 وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم نے گزشتہ سال گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو محافظ اور ڈرائیور سمیت قتل کیاتھا۔(جاری ہے)
2014 میں رینجرز کے بریگیڈ باسط پر بھی خود کش حملے میں ملوث تھا۔ ملزم نے حیدر آباد، کراچی اور دیگر شہروں میں متعدد بینک ڈکتیاں بھی کی تھیں ۔
قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران رینجرز نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ غریب آباد کے علاقے میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.