تمام انتظامی سیکرٹریز ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے روابط کو فروغ دیں،
چیف سیکر ٹری سندھ
جمعرات 17 مارچ 2016 15:26
کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن نے جمعرات کی صبح ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے 5 رکنی وفد نے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر وینرنے لیپک کی قیادت میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی محمد وسیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران (اے ڈی بی)کے تعاون سے مرتب کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ان منصوبوں میں سندھ امپرومنٹ پروگرام (ایس سی ای پی) پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ (پی پی پی ایس)، سندھ پروفیشنل روڈ امپرومنٹ پروجیکٹس (ایس پی آر آئی پی) اور بس ریپڈٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) شامل ہیں۔ اس موقع پر مذکورہ منصوبوں کے انتظامی معاملات سمیت متعد پہلوووں کا جائزہ لیاگیا۔(جاری ہے)
ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری نے محکمہ بلدیات، پبلک ہیلتھ، انجینیرنگ اور ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز سمیت تمام انتظامی سیکرٹریز پر زور دیاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے روابط کو فروغ دیں اور بالخصوص (اے ڈی بی) کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
انہوں نے واضع کیا منصوبوں میں تاخیر ناپسندیدہ عمل ہے۔ انہوں نے (اے ڈی بی) کی ٹیم کو سندھ حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ (اے ڈی بی) کے وفد نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر محکموں کے تعاون پر اظہار تشکرکیا۔ واضع رہے کہ (بی آر ٹی ایس) سے مربوط اورنج لایئن اور ریڈ لایئن بس سروس کے بارے میں چیف سیکرٹری ٹرانسپورٹ فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.