رانا تنویر حسین کی عراقی وزیر دفاع سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تمام شعبوں میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی
جمعرات 17 مارچ 2016 16:15
بغداد/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے عراق کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تمام شعبوں میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسزکی استعداد کار بڑھانے ‘ کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے ‘پاکستان عراق کی خود مختاری ‘آزادی اور علاقائی سلامتی اور ایک مستحکم اور خوشحال عراق کے لیے بھر پور تعاون کریگا۔
وہ عراق کے دورے پر وزیر دفاع ڈاکٹر خالد یاسن العبیدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبہ جات بلخصوص عراق میں استحکام اور خطے کی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسزکی استعداد کار بڑھانے ‘ کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی بحالی کیلئے اس سے متعلقہ تمام بین الاقوامی کانفرنسز میں شریک ہوتا ہے ۔
وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دفاع کے شعبے میں بھی تعاون کریگا جس میں عراق کے سکیورٹی کے افسران اور جوانوں کی تربیت اور سکیورٹی وفود کے تبادلے شامل ہوگا‘عراق پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ تربیت سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور عراق کے دفاعی وفد کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔ وفاقی وزیر نے عراق کو انسانی وسائل کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے عراق کے وزی دفاع خالد یاسین العبیدی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کی خود مختاری ‘آزادی اور علاقائی سلامتی اور ایک مستحکم اور خوشحال عراق کے لیے بھر پور تعاون کریگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.