تھرپارکرمیں مفت ایمبولنس سروس ختم کر دی گئی‘ بچوں کی اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ
میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 13:36
مٹھی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) تھرپارکرمنتقلی کی مفت ایمبولنس سروس اچانک ختم کر دی گئی ہے ،جس سے مریض بچوں کی اموات کی شرح میں بھی تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
صحرائے تھر میں بھوک پیاس اور غربت و افلاس کے مارے مکینوں کے لئے غذائیت کی کمی اور دیگر امراض میں مبتلا اپنے بچوں کو تشویشناک حالت میں بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقلی کی مفت ایمبولنس سروس ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تھر میں گزشتہ 2 روز کے دوران بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
سول ہسپتال مٹھی کے ریکارڈ کے مطابق جنوری میں 72بچوں کو حیدرآباد اور کراچی کے ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ،فروری میں یہ تعداد 51تھی اور مارچ کے ابتدائی15 دنوں میں 35بچے علاج کیلئے ایمبولنسوں کے ذریعے منتقل کئے گئے۔ کچھ روز سے یہ سروس ختم کر دی گئی ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی مد میں فنڈز ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث مفت ایمبولنس سروس ختم کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.