پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری اشیاء کی دستیابی کے حوالے سے بیانات کو مسترد کر دیا
یوٹیلٹی سٹورز پر کہیں اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں تو ارکان نشاندہی کریں تحقیقات کریں گے ٗراؤ اجمل
جمعہ 18 مارچ 2016 18:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ اجمل نے یوٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری اشیاء کی دستیابی کے حوالے سے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کہیں اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں تو ارکان نشاندہی کریں تحقیقات کریں گے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں عبدالستار باچانی کے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء ضروریہ پر سبسڈی نہ دینے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار راؤ اجمل نے کہا کہ 2007ء میں دور افتادہ علاقوں میں پانچ ہزار یوٹیلٹی سٹورز کھولے گئے ٗ1984ء سے یہ ادارہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
اس کے 14 ہزار ملازمین ہیں۔ اور یہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ادارہ ہے۔(جاری ہے)
2014ء سے پہلے بہت سی اشیاء پر سبسڈی دی جاتی تھی۔ اب چینی پر سے بھی سبسڈی ختم کردی گئی ہے ٗاس توجہ مبذول نوٹس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی دی جانی چاہیے۔ توجہ مبذول نوٹس پر عبدالستار باچانی اور شگفتہ جمانی کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راؤ محمد اجمل خان نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی دی جائے تاہم انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمیں اس بات سے اتفاق ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو مزید موثر ادارہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری اشیاء دستیاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی‘ آٹا اور خوردنی تیل پر سبسڈی دینی چاہیے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اگر کہیں اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں ہے تو فاضل ارکان نشاندہی کریں ہم تحقیقات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.