پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاور کیلئے تقریباً 11ملین روپے گرانٹ کی منظوری
2016 میں بلوچستان اورفاٹا کے کسانوں کو بھی زراعت کے بارے میں تربیت دی جائیگی
جمعہ 18 مارچ 2016 18:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاور کے مالی معاملات کے حوالے سے پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری فنانس علی رضا بھٹہ ،سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ اورڈی جی پاکستا ن اکیڈمی برائے دیہی ترقی نگہت مہروز اورادارے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادار ے کے لئے 11 ملین روپے گرانٹ کی منظوری کافیصلہ کیاگیا اوراجلاس میں ڈی جی نگہت مہروز نے اکیڈمی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی صوبے کے مختلف محکموں کے افسران کو سپیشل کورسز کی تربیت کے علاوہ صوبے کے غریب کسانوں اورغریب خواتین کو بھی مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2016 میں بلوچستان اورفاٹا کے کسانوں کو بھی زراعت کے بارے میں تربیت دی جائیگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ناظمین کو بھی یہ ادارہ تربیت فراہم کرتا ہے جس میں چترال جیسے دورافتادہ ضلع کے ناظمین نے بھی تربیت حاصل کی ۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کے نفاذکے بعد ناظمین وکونسلر اوربلدیاتی اداروں کے لئے ٹریننگ کی ضرورت بڑھ گئی ہے اوراس ضمن میں ادارے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس ادارے کو مزید مستحکم اورفعال بنائیں گی تاکہ اسکو صوبے کے عوام کے بہترمفاد میں استعمال کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.