دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے اور دیر پا امن کے قیام کیلئے قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا،پرویز خٹک
جمعہ 18 مارچ 2016 20:45
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کو ناگزیرپرقر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے اور دیر پا امن کے قیام کیلئے قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔وہ جمعہ کے روز نشتر آباد پشاور میں حاجی حلیم جان شہید کے چہلم کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کر رہے تھے ۔
سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینٹرز، سیاسی قائدین ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور سماجی و کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی حلیم جان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی حلیم جان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہاکہ حاجی حلیم کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی صوبے میں امن و عامہ کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے لیکن اس سے خوفزدہ ہو کر ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ متحد ہو کر اس کے خلاف لڑنا ہو گاانہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے منظم کوششیں جاری ہیں اور ہماری افواج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے پرعزم ہیں تاہم خطے میں حقیقی امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کا ہونا ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تاجر برادری کے شدید مطالبے پر اُنہوں نے وفاقی حکومت سے ایف سی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ افغان سفیر سے افغان باشندوں کی رجسٹریشن اور انکے وطن واپسی سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کیا گیاہے انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دیرپاامن کیلئے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کی اصل وجہ دہشت گردوں کو بیرونی فنڈنگ ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.