پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کا انکی واپسی تک قانونی جنگ روکنے کا اعلان
لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا پرویز مشرف کو سزا دلوانے کیلئے ہر قسم کی قانونی جنگ لڑی جائے گی ، لال مسجد میں معصوم اور نہتے طلباء کو فاسفورس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا،لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ ہارون الرشید کی پریس کانفرنس
جمعہ 18 مارچ 2016 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف قانونی جنگ ان کی وطن واپسی تک روک لی ہے ، لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، موجودہ حکومت اور عدلیہ نے پرویز مشرف کر باہر جانے کی ا جازت دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہیں ، پرویز مشرف کو سزا دلوانے کیلئے ہر قسم کی قانونی جنگ لڑی جائے گی ، لال مسجد میں معصوم اور نہتے طلباء کو فاسفورس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ان خیالات کا اظہارلال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ اور عبدالرشید غازی کے بیٹے صاحبزادہ ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے قانونی جدوجہد کررہے ہیں جس میں ہمارے خاندان کو کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تاہم ہر قسم کے دباؤ کے باوجود ہم نے اپنے کیس کو عدالتوں میں جاری رکھا مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ مشرف کو دوبارہ واپس لاسکیں کیونکہ عدالتوں کی جانب سے بار بار کہتے کے باوجود لال مسجد کیس سمیت کئی کیسوں کے ملزم پرویز مشرف کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا ہے اس موقع پر شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ لال مسجد میں معصوم طلباء کو وائٹ فاسفورس سے جلایا ہے سابق صدر مشرف کو ملی بھگت کے ذریعے باہر بھیجا گیا ہے اور اس میں ملک کی عدلیہ سمیت تمام ادارے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ اور حکومت آزاد نہیں ہے موجودہ حکمرانوں سے بہتر برطانیہ کے حکمران تھے ہماری آزادی ہی ایک ڈرامہ ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کئی کیسز مہینوں مہینوں التواء کا شکار ہوتے ہیں مگر سابق صدر مشرف کا کیس جس تیزی سے سنا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.