پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے،حلیم عادل شیخ
ہفتہ 19 مارچ 2016 16:14
پنوں عاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے، متحدہ میں مائنس الطاف کا فارمولاپیپلزپارٹی میں بھی شروع ہوچکاہے یعنی ایک اور پیپلزپارٹی جنم لینے والی ہے ملک میں تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خور اور لینڈ گریبر میں ملوث لوگ موجود نہیں ہے ۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی ممبر سازی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پنوں عاقل میں سردار پپوخان چاچڑ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں ،کارکنوں اور علاقہ معززین سے ملاقات میں کیا،شرکاء کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر انیس، سردار ساجد علی شاہ ،سعیداحمد چاچڑ،ایڈوکیٹ محمد یونس نائچ ،مختار احمد سیال ،رفیق احمد سومرو،سردار ظفر خان کولاچی جاویداعوان، صدام کنبھر، خادم ترک سمیت متعدد رہنما موجود تھے ۔
حلیم عادل شیخ نے پنوں عاقل میں عوامی ممبر سازی سے قبل سکھر میں معروف سماجی شخصیت سردارجتوئی کی دعوت پر ان کے ڈیرے کا دورہ کیا جہاں سینکڑوں علاقہ معززین نے ان کا شاندار استقبال کیاحلیم عادل شیخ نے بھرپور پزیرائی دینے پر میزبانوں کاشکریہ اداکیا جس پر سردار جتوئی اور ان کے رفقاء نے پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ بھر میں عوامی ممبر سازی کے عمل کو تبدیلی کی علامت قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی اس مہم میں ان کا ساتھ دینگے ۔،بعدازاں عوامی ممبر سازی کے لیے شکار پور میں آغامولا بخش پٹھان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ اور دادو میں مکہ گیسٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے عام لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی ،حلیم عادل شیخ نے علاقہ معززین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کا طریقہ کار سمجھایا اور ان میں عمران خان کا پیغام پمفلٹ کی صورت میں تقسیم کیا۔حلیم عادل شیخ جہاں بھی جاتے عوام کو تحریک انصاف کا منشور پیش کرتے اورسندھ میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے اپنے قائد کا ویژن پڑھ کر سناتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.