پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں اے این پی پشاور ،صوابی کے عہدیداران کیخلاف کارروائیاں
اے این پی پشاور کے بارہ ارکان کی رکنیت ایک ایک سال کیلئے معطل،صوابی کے 17عہدیداران ،کارکنوں کی رکنیت ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے معطل
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقاتی کمیٹیوں کی سفارشات اور کابینہ کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں پشاور کے بارہ (12) پارٹی ارکان کی پارٹی رکنیت ایک سال کیلئے معطل کی ہے جبکہ ضلع صوابی کے سترہ (17) ارکان کے خلاف آئین کے مختلف شقوں کے ذریعے کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکر دہ بیان کے مطابق پشاور کے جن عہدیداران یا کارکنوں کے خلاف معطلی کا اقدام اُٹھایا گیا ہے ان میں کامران صدیق ، محسن کامران ، عبدالرحیم ، ظاہر شاہ ، منظور خان ، اجمل خان ، عیسیٰ خان ، خان سید ، عمر حیات ، میاں مزمل شاہ ، ظہیر گل اور ریاض ماشو گگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
ان ارکان کی رکنیت ایک ایک سال کیلئے معطل کی گئی ہے۔
دوسری طرف ضلع صوابی میں یونین کونسل سلیم خان کے کچکول خان ، اختر حسین ، ثواب گل ، بخت افسر ، اسلم خان اور فضل الہٰی، صوابی خاص کے جاوید خان ، مانیری پایاں کے جہانزیب خان کی رکنیت ایک سال کیلئے معطل کی گئی جبکہ مانیری پایاں کے راز محمد اور نثار پختون یار کی رکنیت چھ چھ ماہ کیلئے معطل کی گئی۔ لاہور غربی کے مختیار خان کی رکنیت بھی چھ ماہ کیلئے معطل کی گئی۔ سابق ایم پی اے سکندر عرفان کی معطلی بھی ایک سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ۔ اسی طرح زیدہ کی تنظیم توڑ دی گئی ہے۔ علاقہ انبار کے سعید خان اور رحیم شیر کی رکنیت چھ چھ ماہ کیلئے معطل کی گئی جبکہ انبار کی تنظیم بھی توڑ دی گئی۔یونین کونسل مانیری بالا کے مظفر خان اور جلال خان کی پارٹی رکنیت مکمل طور پر ختم کی گئی ہے ۔ بیان کے مطابق ان تمام افراد کے خلاف تحقیقاتی کمیٹیوں کی سفارشات اور کابینہ کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.