محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے محکمے سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی صحیح پیروی کیلئے لاء فرم کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کرلیا
محکمے کے تحت چلنے والے ای پی آئی ، ایم این سی ایچ ، این ایچ ڈبلیوز اور دیگر الگ الگ پروگراموں کی بجائے ان سب پروگراموں کو آپس میں ضم کر کے ایک جامع ہیلتھ پروگرام چلانے : محکمے کے فیلڈ میں چلنے والی گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ان گاڑیوں میں چپس ٹریکنگ سسٹم لگوانے کا فیصلہ وزیرصحت خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اہم اجلاس،سیکرٹری ہیلتھ اورڈی جی ہیلتھ کی شرکت
اتوار 20 مارچ 2016 18:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے محکمے سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر ان کیسز کی صحیح پیروی اور انہیں بر وقت نمٹانے کیلئے باقاعدہ ایک لاء فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں بہت جلد ایک کیس منظوری کیلئے مجاز حکام کو بھیجا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔نئے سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر پرویز کمال کے علاوہ محکمہ صحت کے تحت چلنے والے تمام پراجیکٹس کے سربراہان اور محکمے کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کی رفتار ، اس سلسلے میں درپیش مسائل، محکمے کی مجموعی کارکردگی کی بہتری اور لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.