ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بحال ہوں گے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا،تجارتی تعاون کیلئے علاقائی روابط کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، علاقائی تعاون کے وژن کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہو گا، معاشی بحالی کیلئے توانائی کی قلت پر قابو پانا ہماری پہلی ترجیح ہے
وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقا ت میں گفتگو
پیر 21 مارچ 2016 18:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایران پر سے عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی ہٹنے سے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بحال ہوں گے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا،تجارتی تعاون کیلئے علاقائی روابط کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، خطے میں تجارتی و اقتصادی سر گرمیوں کے مواقعے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، علاقائی تعاون کے وژن کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہو گا، معاشی بحالی کیلئے توانائی کی قلت پر قابو پانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران کو قریبی دوست اور بہترین ہمسایہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے عالمی اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے، پابندیاں ہٹنے سے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بحال ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کے رواں ہفتے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، توقع ہے ان کا یہ دورہ دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا، ان کے دورے میں دو طرفہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے توانائی کی قلت پر قابو پانا ہماری پہلی ترجیح ہے، معاشی استحکام اور ملکی ترقی کا وژن علاقائی استحکام سے براہ راست جڑا ہے، تجارتی تعاون کیلئے علاقائی روابط کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، خطے میں تجارتی و اقتصادی سر گرمیوں کے مواقع سے استفادہ چاہتے ہیں، علاقائی تعاون کے وژن کا فائدہ خطے کے تمام ممالک کو ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مہدی ہنر دوست کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا موجودہ تجارتی حجم صلاحیت سے بہت کم ہے تاہم پاکستان اور ایران دونوں کو باہمی تجارتی کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کر نے کے لئے اپنی کوششیں دوگنی کرنی چاہئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.