گورنرسندھ سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاات ،دو طرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
پیر 21 مارچ 2016 19:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پیرکو گورنر ہاؤس میں بر طانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ۔ ملاقا ت میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقا ت میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی مصنو عات کی بر طانیہ میں بڑی مانگ ہے لیکن دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھا نا ہو گا برطانوی سرمایہ کاری سے پاکستان سمیت خطے میں غربت کے خاتمے اور روزگار میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف گراں قدر خدمات سرنجام دے رہی ہے اور پورے خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کے لئے قربانیاں دے رہی ہے جنھیں آج دنیا بھی تسلیم کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام ، خطے میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں پاک برطانیہ مشترکہ سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ اور شہر میں قیام امن کے بعد بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے صوبہ اور شہر کی استعداد کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا یہی وقت ہے ، یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری یقینی و فوری منافع کی ضما نت ہے ۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان با الخصوص صوبہ سندھ اور شہر میں برطانیہ کی متعدد کمپنیاں منافع بخش کاروباری سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ برطانوی سرمایہ کار انرجی اور Solid Waste شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ملاقات میں ڈپٹی ہائی کمشنر جان اے ٹکنوٹ بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.