پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005کی توثیق کر دی
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرسمری پر دستخط کئے،ترمیمی کنونشن 2005ء میں پر امن مقاصد کیلئے جوہری مواد کا استعمال شامل کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پیر 21 مارچ 2016 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005کی توثیق کر دی، صدر مملکت نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پرسمری پر توثیق کے دستخط کئے،ترمیمی کنونشن 2005ء میں پر امن مقاصد کیلئے جوہری مواد کا استعمال شامل کیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریانے کہا کہ پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005کی توثیق کر دی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پرتوثیق کے دستخط کئے،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی پہلے ہی اس ترمیمی کنونشن کی توثیق کیلئے اصولی منظوری دے چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس گزشتہ ماہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترمیمی کنونشن میں جوہری مواد سے متعلق حفاظتی امور طے کئے گئے ہیں، عالمی کنونشن پہلی بار 8فروری 1987ء کو نافذ ہوا تھا، ترمیمی کنونشن 2005ء میں پر امن مقاصد کیلئے جوہری مواد کا استعمال شامل کیا گیا ہے، ترمیمی کنونشن کی توثیق سے پاکستان نے جوہری تحفظ کیلئے اپنی اہلیت اور عزم کو پھر اجاگر کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ایک ذمہ دار ملک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.